بورڈ کے ارکان

ہماری کمپنی کا نظم ونسق اور نگرانی تجربہ  کارمشیر کرتے ہیں۔فلپ مورس پاکستان لمٹیڈ کے بورڈ میں خدمات انجام دینے والے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کیجیے۔
crossed-fingers-on-notebook
   

سرفراز احمد رحمان

 انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر اور چیئرمین۔  

سرفراز احمد رحمان ایک  اسٹارٹ اپ  اور ٹرن آرائونڈ سپیشلسٹ ہیں  جنہوں نے اپنی زندگی کے زیادہ تر عرصے میں نمایاں پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز یونی لیور سے کیا بعداز ایس بی ( جی ایس کے ) میں شامل ہوئے ۔انہوں نے مشرق وسطی میں  جردین میتھیسن/اولیان جوائنٹ وینچر میں بھی کام کیا جہاں انہوں نے خطے میں پہلی لاجسٹک سروس فراہم کرنے والی کمپنی قائم کی۔ انہوں نے  پاکستان و افغانستان کیلئے  پیپسی کو  کے کنٹری مینیجر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے ۔ 2005 میں اینگرو فوڈز کا آغاز سی ای او کے طور پر کیا۔

 

 کچھ عرصہ وقفے کے بعد انہوں نے سماجی ذمہ داری کے شعبہ میں قدم رکھا اور  2012 میں کے ایس بی ایل تعلیمی مصنوبہ کیلئے دائود فانڈیشن کے ساتھ کام کیا۔2013 میں دوبارہ اینگرو فوڈز میں سی ای او کے طور پر شامل ہوئے اور 2015 تک کمپنی کو کامیابی سے بحال کیا۔ وہ دو سال تک گرانٹ تھارنٹن کے ایگزیکٹو کوچ بھی رہے۔ اس دوران انہوں نے نوجوان ایگزیکٹوز/کالج چھوڑنے والوں کی رہنمائی اور کوچنگ کرنے کے لیے وقت نکالا اور مختلف تقریبات میں موٹیویشنل تقریریں کیں۔ 2015-18 میں براڈکاسٹرز اور ایڈورٹائزرز کونسل کے چیئرمین اور 2018 میں پاکستان کے پہلے ایففی ایوارڈز کے چیئرمین رہے۔

 

2020 میں ایف ایف بی ایل کے سی ای او کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں جس کے دوران گروپ نے نمایاں طور پر بہتری دکھائی اور 2021 میں بہترین مالی نتائج دیے۔2021میں ایف ایف سی میں سی ای او بنے تاکہ کمپنی کے اگلے دہائی کے لیے سمت اور مقاصد کو طے کیا جا سکے۔ گروپ کی دونوں فوڈ کمپنیاں، فوجی فوڈ اور فوجی فریز ایک طویل مشکل دور سے نکل چکی ہیں اور اب اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

 

علی تاکیش   

منیجنگ ڈائریکٹ

علی تاکیش نے 1996 میں فلپ مورس انٹرنیشنل (پی ایم آئی ) میں شمولیت اختیار کی اور تب سے اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف شعبوں ترقی کے جذبہ اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے متاثر کن کیریئر بنایا ہے۔

 

انہوں نے پی ایم آئی میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔روس اور سوئٹزرلینڈ میں مختلف مالیاتی شعبوں کی قیادت کی۔قزاخستان اور سینٹرل ایشیا ساﺅتھ میں ڈائریکٹر فنانس اور بعد میں منیجنگ ڈائریکٹر،مصر کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر اور ای ای ایم اے ریجن کے لئے وائس پریذیڈنٹ آپریشن کے طور پر بھی فرائض انجام دئے ہیں ۔ پاکستان میں اپنی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل وہ پی ایم آئی سعودی عرب اور کویت کےلئے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات تھے۔

پی ایم آئی میں شامل ہونے سے قبل علی تاکیش نے سویٹزرلینڈ اور کینیڈا میں دیگر بڑے اداروں میں بھی کام کیا ہے ۔

علی تاکیشن نے ویبسٹر یونیورسٹی ، جنیوا سے ایم بی اے اور کارنل یونیورسٹی سے میکنیکل ایروسپیس انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔


محمد ذیشان

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فائنینشل آفیسر

محمد ذیشان نے سنہ 2006ء میں پاکستان سے چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی سند حاصل کی۔ سنہ 2008ء میں ،انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلپ مورس سے بطور منیجر مارکیٹنگ فنانس برائے پی ایم پی کے ایل کیا۔ اس وقت سے وہ پورے شعبے میں متعدد ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جن میں ریجنل اسٹنٹ برائے ہانگ کانگ بھی شامل ہے۔ انٹرنل کنٹرولز، بزنس ڈیویلپمنٹ اینڈ پلاننگ اور زون منیجر ان کمرشل میں اپنے تجربے باعث وہ لوزان  چلے گئے جہاں انہوں نے دو سال بطور منیجر کارپوریٹ فنانشل پلاننگ اینڈ رپورٹنگ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 

پیٹر کالوں

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

پیٹر فلپ مورس کے فنانس ایگزیکٹو ہیں جن کا یورپی یونین، مشرقی یورپ، افریقہ، مشرق وسطیٰ اورایشیا میں مارکیٹ،کلسٹر،علاقائی اورکارپوریٹ سطح پرمختلف مالیاتی وانتظامی عہدوں پرکام کرنےکا 20 سال سے زیادہ تجربہ ہے۔ وہ چیلنجنگ کام کرنے، موثر ٹیمیں تشکیل کرنے،مشبت تبدیلی لانے،  ڈیجیٹلائزیشن، اورکامیاب حکمت عملی اور کاروباری منصوبہ بندی کی جہدکے لئے پرجوش ہے۔ انہوں نے اینٹورپ یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

 

پتارا پورن اوتپون

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

پٹارا پورن اوٹافون نے تھائی لینڈکی تھاماسات یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز اور ماسٹرزکی ڈگریاں حاصل کیں۔ انہوں نےاپنےکیریئر کا آغازفلپ مورس تھائی لینڈسے 2001 میں بحیشیت اکاؤنٹنگ سپروائزر کے کیا۔اس کے بعد فنانس میں پروکیورمنٹ، ٹریژری، پلاننگ اور بزنس ڈویلپمنٹ سمیت کئی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس وقت وہ فلپ مورس انٹرنیشنل میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے کنٹرولر کے عہدے پر فائز ہیں۔

 

مرزا ریحان بیگ

انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر

مرزا ریحان بیگ کے پاس ایف ایم سی جی (FMCG) میں سی لیول اور سینئر مینجمنٹ پوزیشنزپر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے،خصوصاََ اسٹریٹجک اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں برانڈز اور کاروبارکی تعمیر، بڑھوتری،ٹیموں کی قیادت، ٹیلنٹ کی نشوونما، تعلقات استوار کرنے،اور FTSE 10 کمپنی کے لیے سینیارٹی کی تمام سطحوں پر تعاون کا اعلی ریکارڈ ہے۔ ان کاP&Ls کا انتظا م کرنے اور بین الاقوامی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور APAC اور MEکے پیچیدہ نظام میں نتائج فراہم کرنے کا ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ ہے۔

 

ریحان نے افریقہ، مشرق وسطیٰ، اور ایشیا پیسفک میں ہانگ کانگ، انڈونیشیا، لبنان، دبئی اور پاکستان جیسے مقامات پر مختلف انتظامی اور مارکیٹنگ کے امور کے حوالے سے اہم کردارنبھائے ہیں۔

 

اس وقت  ریحان، رضوان بیگبرانڈ کے چیف ایگزیکٹواورپارٹنرہیں جبکہ ہانگ کانگ کے پومیگرینیٹ کچن کے شریک بانی اور ڈائریکٹربھی ہیں اور انہوں نے ہانگ کانگ میں ایک کیٹرنگ اور پرائیویٹ ڈائننگ بزنس کی مشترکہ بنیاد رکھی جس نے کئی ایوارڈز جیتے۔

 

انہوں نے میک گل یونیورسٹی سے بی اے – اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ IMD بزنس اسکول سے جنرل مینجمنٹ، فنانس، لیڈرشپ،اوراسٹریٹجک مارکیٹنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ لندن کے انسٹیٹیوٹ آف ڈائریکٹ اینڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی حاصل کیا ہے۔

 

جنید اقبال

انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر

جنید نتائج کی صلاحیت کے حامل، کاروباری ذہن رکھنے اور لوگوں پر توجہ مرکوز کرنے والے سینئر مینجمنٹ پروفیشنل ہے جن کے پاس ترقی کی حکمت عملیوں میں نمایاں نتائج کے ساتھ کامیابی کا بہترین ریکارڈ ہے۔

 

معاشی اور مالیاتی قیادت کے پس منظر کے حامل جنید کا پیشہ ورانہ تجربہ متنوع ہے جو کہ ان کی مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ مختلف شعبوں میں کامیاب رہے ہیں۔مثلاََ 2005 میں CNBC پاکستان کی شروعاتی ٹیم میں شامل ہونے، اس کے اہم پروگرام  'پاور لنچ' کی میزبانی کرنے سے لے کر 2014میں بحیشیت ایلیکسیرسیکیورٹیز کے چیف ایکزیگٹو381$ ملین ڈالرکی گزشتہ 7 سالوں میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن کا انتظام کرناشامل ہے۔

 

اداروں کی ترقی، اختراع اور کامیابی کی طرف گامزن کرنے کے کئی برسوں کے تجربے کے نتیجے میں جنید کواکثرمتعدد فورمز میں مہارت فراہم کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے، جس میں امریکی صدر اوباما کی 2010 میں انٹرپرینیورشپ پر سمٹ میں شمولیت اور ٹی وی پر پاکستان کی معیشت پر ایک باقاعدہ تبصرہ نگار کے طور پرآنا شامل ہیں۔

 

جنید جو کہ پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سب سے کم عمر سی ای اوز میں سے ایک ہیں کسی بھی چیز سے بڑھ کرچیلنجزسے لطف اندوز ہوتے ہیں -  چیلنج جتنا مشکل ہوگا، اسے حل کرنا اتنا ہی زیادہ فائدہ مند ہوگا۔

 

 

 

Share this